پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا اور دعا مانگی

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن (مانیٹرنگ، این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری دی، اس موقع پر عوام کا ایک جم غفیر وہاں موجود تھا، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان رش کی وجہ سے مزار کے

اندر نہ جا سکے، موقع پر موجود زائرین نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا اور نعرے لگائے، عمران خان کو جب بتایاگیاکہ اندر بہت رش ہے تو انہوں نے کہاکہ میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا، عمران خان نے بہشتی دروازہ کی چوکھٹ پر سجدہ اور دعا بھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکپتن میں پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ عمران خان نے ملکی ترقی،خوشحالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعا کی اور عرس کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد کی اطلاع پر ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد دربار پر پہنچ گئی اور عمران خان کا استقبال کیا۔ شہریوں کا سمندر عمران خان کے گرد امڈ آیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پاکپتن سے واپسی پر ملتان روڈ پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنان نے عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…