پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان سے دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے سندھ میں تباہی مچادی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) بلوچستان سے تین روز کے اندر دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے سندھ میں تباہی مچادی ، مزید 30 دیہات زیرآب آگئے اور رابطہ سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا ، تین روز کے

اندر داخل ہونے والے دوسرے ریلے سے تباہی میں اضافہ ہوا۔ریلوں سے قمبر شہداد کوٹ ضلع کے کاچھو کے علاقے متاثر ہوئے ، کاچھو کے مزید 30 دیہات زیرآب آگئے اور رابطہ سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔زیرآب دیہاتوں کی مجموعی تعداد 50سے تجاوزکرگئی ، جس کے باعث متاثرہ افراد پہاڑوں اور بچا بند کے اوپر بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ متاثرہ گاں میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر70سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔ضلع قمبر شہداد کوٹ میں سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، آبپاشی، ہیلتھ اورریونیو سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔بچاؤ بند پر قائم کیمپوں میں متاثرین کے لئے عارضی اسپتال قائم کردیا ہے، ڈی سی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین میں 200خیمے تقسیم کئے جاچکے ہیں اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔پیپلزپارٹی کے ایم پی اے میر نادر مگسی نے متاثرہ علاقوں اور بچاؤ بند کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے باہرنکالنے کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…