اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ظہیر احمد کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی۔ظہیر کی والدہ نے اپنے اہل خانہ، ماڈل زنیرہ احمد اور وکیل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس کے دوران ظہیر احمد کی

والدہ نور بی بی نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے سے کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی۔دعا چاہیے یا ظہیر کے سوال پر ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے دونوں چاہئیں، بچوں کی محبت ہے اور مجھے لگتا ہے ان کی محبت خراب نہیں کرنا چاہیے، ان کے والدین سے یہی کہوں گی آپ کی بچی معافی مانگ رہی ہے اسے معاف کر دیں۔دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعاء ہے کہ دعاء زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے دعاء زہرہ کی لاہور سے کراچی منتقلی پرانسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دعا زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں۔ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی دعاء ضرور سنیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…