لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے طلب کی گئی درخواستوں میں سے 70 فیصد درخواسستوں کو مسترد کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان سکولوں کے 17 ہزار 500 اساتذہ نے اپنے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 6 ہزار درخواست گزاروں کو تبادلوں کے لئے اہل قرار دیا۔ جبکہ ان اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات 21 جولائی کو جاری کئے جائیں گے۔