جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی ایک ساتھ پہلی فلم کا گانا ریلیز ہوگیا

datetime 10  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم ’برہماسترا‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ایک ساتھ ان کی پہلی فلم کا پہلا گانا ’کیسریا‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔فلم ’برہماسترا‘ کے ہدایتکار ایان مکھرجی کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم اور گانے کے

حوالے سے بات کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے ’کیسریا‘ گانے سے جڑے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔عالیہ بھٹ نے ’کیسریا‘ کے ساتھ جڑے اپنے جذبات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ’کیسریا‘ ایک ایسا احساس ہے جسے کوئی شخص خوشی یا کسی چیز سے اپنے انتہائی لگاؤ کے وقت محسوس کرتا ہے، جب بھی یہ گانا سنتی ہوں تو یہ مجھے اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا ہے، مجھے امید ہے کہ اسی طرح یہ گانا شائقین کے دلوں کو بھی چھو لے گا۔رنبیر کپور نے ’کیسریا‘ کی ریلیز کے موقعے پرکہا کہ گانے کے ٹیزر سے ہی اس کی تازگی اور خوشبو لوگوں کے دلوں تک پہنچ چکی ہے، اس گانیکی تخلیق میں کردار ادا کرنے والی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایسا گانا تخلیق کیا۔فلم کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے کہا کہ پریتم، ارجیت اور امیتابھ بھٹیچاریہ کے ساتھ ’کیسریا‘ پر کام کرنا ایک یادگار تجربہ ہے،پوری دنیا سے پرستاروں نے رنبیر اور عالیہ کی محبت کو اس گانے کے ذریعے سیلیبریٹ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…