جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مفتاح اسماعیل جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں، شوکت ترین کا چیلنج

datetime 16  جولائی  2022 |

مفتاح اسماعیل جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں، شوکت ترین کا چیلنج

اسلام آباد( این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ہماری حکومت پر ہرچیز کا ملبہ ڈال رہے ہیں

وہ جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا

یہ اپنی سروے رپورٹ کیوں نہیں پڑھ سکتے جس میں مانا گیا کہ گزشتہ سال ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے رپورٹ

ان کی جاری کردہ ہے جس میں ہماری پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ہم بہترین معیشت چھوڑ گئے تھے یہ لوگوں کو پاگل بنانے آجاتے ہیں،

ہم شرح سود ہم ساڑھے 11 فیصد پرچھوڑ گئے تھے اب 16 فیصد پرجارہا ہے۔مہنگائی کی شرح اس وقت 33 فیصد ہے اور یہ کہتے ہیں

11 فیصد پر رہے گی۔ہم نے گزشتہ سال 1400 ارب ٹیکس جمع کیا تھا اور اس سال 1900 ارب ٹیکس جمع کرنا تھا اب تو آئی ایم ایف معاہدہ بھی ہوگیا

پھرکیوں روپے کی قدر گررہی ہے۔شوکت ترین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب بجلی گیس کے بل آئیں گے تو مہنگائی 40 فیصد پرجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…