کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغواء ہونے والے آفیسر کے کزن کی لاش برآمد کرلی گئی مشیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی ۔گزشتہ روز زیارت کے علاقے ورچوم سے اغوا ہونے والے کرنل لئیق کے کزن عمر جاوید کی لاش بھی برآمدکرلی گئی ہے ، دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کرنل لیئق کے کزن کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی مشیر داخلہ نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اورکہاکہ واقعہ باعث افسوس اور قابل مذمت ہے عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔