کراچی(آن لائن)ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر45 کروڑ 32لاکھ ڈالرز گھٹ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق30جون کو ختم ہونے والے ہفتہ پرپاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب19کروڑ56لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر15 ارب74کروڑ24لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر49کروڑ27لاکھ ڈالرز کی کمی سے 9ارب81کروڑ63لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ95لاکھ ڈالر بڑھ کر 5ارب92کروڑ61لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔