اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اگر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پراسے ظہیر سے الگ کیا گیا تو وہ کسی صورت والدین کے پاس نہیں جائے گی، دعا زہرا اپنے موقف پر ڈٹ گئی

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھا دوں گی لیکن ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جاؤں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعا زہرا نے کہا کہ

اگر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پراسے ظہیر سے الگ کیا گیا تو وہ کسی صورت والدین کے پاس نہیں جائے گی۔دعا زہرا نے کہا کہ والدین چھوٹی چھوٹی باتوں پر اسے مارتے پیٹتے تھے، والدین کے پاس گئی تو وہ یقینا مار دیں گے، دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی، اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں بالغ ہوں، میرا نکاح جائز ہے، ظہیر کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی، ظہیر سے الگ ہونے کا سوچتی بھی ہوں تو دل گھبرانا شروع ہوجاتا ہے۔دعا زہرا نے اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں کیا کہ وہ عدالتوں میں ہمیں گھسیٹ رہے ہیں۔چیف جسٹس، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ اور پنجاب سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے جینے دیا جائے۔ظہیر نے کہا کہ مجھے اپنی عدالتوں پر پورا یقین ہے، وہ ہمیں انصاف ضرور دیں گے، میں دعا زہرا کے لیے جیل بھی جانے کے لیے تیار ہوں۔لوگوں کے تاثرات کے حوالے سے ظہیر کا کہنا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ہم ماں باپ کو نہیں دیکھ رہے، سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور ہمیں سب پتہ ہے، لوگ سوشل میڈیا پر چلنے والوں باتیں سن اور دیکھ کر اپنی رائے قائم کررہے ہیں۔کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے دعا زہرا کی ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ایجاب و قبول کر رہے ہیں۔ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے، جس کے دوران دعا زہرا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سال چند ماہ بتائی گئی ہے جس کے بعد دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…