پشاور(آن لائن)محکمہ توانائی وبرقیات کاذیلی ادارہ پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)صوبے میں سستی پن بجلی کی پیداوارکے لئے ہمہ جہت محنت میں مصروف عمل ہے جو صوبے کے لئے اب تک32ارب روپے سے زائد کی آمدن کابڑاذریعہ بناہے جبکہ وفاق
کے ذمے پیڈوکے10ارب روپے سے زائدکے بقایاجات واجب الاداہیںپیڈوصوبے کے لئے سب سے زیادہ سالانہ 5ارب سے زائد آمدن پیداکرنے والاادارہ ہے جواس وقت 161میگاواٹ سستی بجلی پیداکررہاہے جسے آئندہ سال بڑھاکر224میگاواٹ تک لے جایا جائے گا،اس مد میں سالانہ آمدن تقریباً5ارب سے بڑھاکر10ارب روپے تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے،صوبے میں ویلنگ ماڈل کے ذریعے سستی بجلی پیداکرکے صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے ارزاں نرخوں پر فروخت سے روزگارکے نئے مواقع پیداکئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات سید امتیازحسین شاہ نے پیڈوکے جاری توانائی منصوبوں کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری توانائی تاشفین حیدرسمیت مختلف پراجیکٹ ڈائریکٹرزاورسینئرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ توانائی کے اہم شعبوں میں نمایاں کامیابیوں سے محکمے کی عوامی پزیرائی میں اضافہ ہواہے،ماحولیاتی آلودگی سے پاک توانائی کے پیداواری ذرائع کوبروئے کا لاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ ،وزیراعلیٰ ہائوس وسیکرٹریٹ کو شمسی نظام پر کامیابی کے ساتھ منتقلی کے بعد لوڈشیڈنگ سے پاک نیٹ میڑنگ کے ذریعے اضافی بجلی کی پیداوار سے بجلی بلوں کی مد میںکروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے، صوبے کی 4440 مساجد،8000سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کو
بھی شمسی نظام پر منتقل کیا جارہاہے جبکہ ضم شدہ اضلاع میںتجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے13شمسی منی گرڈزتعمیرکئے جارہے ہیں، بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوںمیں302منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزمکمل کرلئے گئے ہیں جن سے تقریباً29میگاواٹ سستی ترین بجلی گائوں کی سطح پر غریب عوام کو فراہم کی جارہی ہے،پیڈورواں سال3پن بجلی کے منصوبے مکمل کرلے گاجن میں40.8میگاواٹ
کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ دیرلوئیر،11.8میگاواٹ کروڑہ پاورپراجیکٹ شانگلہ اور10.2میگاواٹ جبوڑی پاورپراجیکٹ مانسہرہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اسی طرح صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے300میگاواٹ بالاکوٹ پاورپراجیکٹ پرکام کا جلدسنگ بنیادرکھاجارہاہے۔پیڈوکے دیگرجاری منصوبوں84میگاواٹ مٹلتان پاورپراجیکٹ سوات،69میگاواٹ لاوی پاورپراجیکٹ چترال،6.9میگاواٹ براندوپاورپراجیکٹ
تورغراور10.5میگاواٹ چپری چارخیل پاورپراجیکٹ کرم پرتیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صوبے کو اربوں روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔اسی طرح عالمی بینک کے مالی تعاون سے157میگاواٹ مدین اور88میگاواٹ گبرال کالام ہائیڈروپاورپراجیکٹس ضلع سوات پر بھی جلدتعمیراتی کام کا آغازکیا جارہاہے۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی سید امتیازحسین شاہ نے پیڈوکے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا اورامیدظاہرکی کہ پیڈوکے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ادارہ ترقی کرکے منی واپڈاکی حیثیت سے ابھرے گاجوصوبے میں بجلی بحران پر قابوپانے اورمعیشت کے استحکام کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔