ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال خطبہ حج 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سعودی وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ رواں سال خطبہ حج 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔سعودی عرب میں عیدالاضحی 9 جولائی کو منائی جائے گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ دنیا بھر میں 200 ملین لوگوں خطبہ حج سنیں گے۔مکہ اور مدینہ کی مساجد کے صدر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ

مملکت کی قیادت مسجد نبوی اور الحرام کی خدمات کی ترقی کیلئے لامحدود تعاون کی پیشکش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطبہ عرفات کا لائیو ترجمہ اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہا ہے، اس منصوبے کو 14 زبانوں میں شامل کرنے کے لیے وسعت دی گئی ہے۔ النمرا مسجد میں لائیو ترجمہ سائٹ کے میڈیا ٹور کے بعد ایوان صدر کے ہیڈ کوارٹرز میں حکام کی جانب سے اس منصوبے پر میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔اس پراجیکٹ کے آغاز پر پہلے سال میں 1 ملین، دوسرے میں 11 ملین، تیسرے میں 50 ملین، چوتھے میں 100 ملین لوگوں نے براہ راست خطبہ حج سنا تھا، جب کہ رواں سال 2022 میں دنیا بھر میں 200 ملین لوگوں تک یہ خطبہ براہ راست پہنچایا جائے گا۔اس سال خطبہ حج انگلش، فرانسیسی، ملائے، اردو، فارسی اور روسی سمیت دیگر زبانوں میں نشر کیا جائے گا، خطبہ حج چینی، بنگالی، ترک، اسپینش، ہندی، تامل اور سواہلی زبان میں بھی نشرہوگا،اس سال خطبہ حج میں چار نئی زبانیں شامل کی گئی ہیں۔دریں اثنا سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی محکمے کے ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کرونا وبا کے باعث 2020 اور 2021 میں محدود پیمانے پر حج کا اجتماع ہوا تھا۔ رواں سال پہلی مرتبہ بیرون ممالک سے حاجیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان کا اس سال حج 82 ہزار افراد پر مشتمل ہے، جس میں 32 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی پرائیوٹ حج کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…