ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی پاکستانی بولرز کی ریورس سوئنگ کی تعریف

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولرز کی ریورس سوئنگ کی تعریف کی ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے پاکستان میں کھیل کے تجربے سے متعلق میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ریورس سوئنگ کا سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بیٹنگ کیلئے آتے تو گیند بہت زیادہ ریورس سوئنگ ہو رہی ہوتی تھی، انہیں اندازہ ہوتا تھا کہ اگلی بال نے بھی بہت ریورس سوئنگ ہونا ہے، ان کے خیال میں ریورس سوئنگ کا سامنا مشکل ترین کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح کی پچز ہیں، گیند بہت سوئنگ ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی جیسے بولرز ان پچز کے لیے بہت اچھے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کے لیے ٹیمپو بنانے اور صبر دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسٹیو اسمتھ کے مطابق گیند جونہی نرم ہوتی ہے تو پھر سوئنگ ہونا شروع ہو جاتی ہے، جب بال سوئنگ ہوتی ہے تو پھر آپ کو اپنے پلان سے ہٹنا پڑتا ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے پلانز کے مطابق کھیلے مگر زیادہ جارحانہ انداز میں نہیں کھیل سکیاورسنچری بھی اسکور نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ رواں سال 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لئے پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی تھی۔اس سیریز نے ملک بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا، اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی خوب منافع ہوا تھا۔خیال رہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…