اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مشکل معاشی حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش و پیداوار کی کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، کمپنی کے ماہرین نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں

تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے دوبڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار نم بلاک میں ملی، جہاں نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل جبکہ 5.02ملین مکعب کیوبک فٹ (MMSCFD) کے ذخائر دریافت ہوئے۔علاوہ ازیں او جی ڈی سی ایل کو کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیر شم 1 پر گیس دریافت کی دوسری بڑی کامیابی ملی۔ ترجمان کے مطابق کچلاس ایکسپلوریٹری لا ئسنس کے تحت اوجی ڈی سی ایل اور ایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچر شراکت دار ہیں۔کلچاس بلاک کلیری شم کنویں-1 سے 1.24ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا، جسے مقامی وسائل پر انحصار کے حوالے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔او جی ڈی سی ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے اوجی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اضافی پیداوار سے ملکی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…