اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا وہ پہلا بینک جس نے اپنے صارفین کو پہلی دفعہ واٹس ایپ پر بینکنگ کی سروسز مہیا کرنا شروع کر دیں ۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)واٹس ایپ پر بینکنگ سروسز مہیا کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل کی طرف سے یہ سہولت معروف کلاؤڈ کمیونیکیشن سروس پروائیڈر ’ای۔ اوشن‘ (E.Ocean)کے اشتراک سے دی گئی ہے۔ اس چیٹنگ کے لیے صارفین صرف وہی فون نمبر استعمال کر سکتے ہیں جو ایچ بی ایل کے پاس رجسٹرڈ ہوگا۔