اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

غلط سرجری سے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سْواتی ستیش کے دانتوں کی غلط سرجری نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے درد سے نجات حاصل کرنے کی

خاطر ‘روٹ کینال’ سرجری کروائی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث درد سے نجات تو نہ ملی بلکہ ساتھ ساتھ ان کا چہرہ بھی سوجن کے باعث بگڑ گیا۔سوشل میڈیا پر سواتی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سرجری سے قبل اور بعد کا موازنہ کیا جارہا ہے۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ، منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں ہوا۔بگڑے چہرے کے باعث اداکارہ کئی دنوں سے گھر سے باہر نہیں نکل رہی ہیں اور ان کے پروجیکٹس کی شوٹنگ بھی متاثر ہیجبکہ ان کے مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہیں۔سواتی کا کہنا ہے کہ وہ ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ اب دوسرے اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…