پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

نان فائلرز کی موبائل سم بلاک، بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا اختیار ایف بی آر کو مل گیا

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر کو تمام اختیارات دے دیے، جس کے تحت نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشنز اور موبائل سم بند کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فنانس بل پیش کر کے اعتراضات پر گفتگو کی گئی۔نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے کی موبائل سم بلاک جبکہ بجلی اور گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا اور ریٹرن جمع کرنے کے لیے یہ سہولیات دوبارہ اسے فراہم کی جائیں گی۔ایف بی آر ترجمانے بتایا کہ متعلقہ شخص کا نام موبائل فون، بجلی اور گیس کمپنی کو بھیجا جائے گا تاکہ اس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی حمایت کردی۔دوسری جانب سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شخص ایف بی آر کی ریٹرن کیلئے آخری تاریخ کو سنجیدہ نہیں لیتا، ٹیکس گوشوارے ہر وقت جمع کرانے کی اجازت ہونی چاہئے۔انہوں نے موبائل سم بلاک کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہسپتالوں کے باہر لائنز لگ گئی تھیں، ہمیں امید ہے کہ یہ قدم کامیاب ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…