جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل باچیلٹ نے افغانستان میں سخت گیر طالبان کے ملکی خواتین پر منظم جبر کی مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مشیل باچیلٹ نے جنیوا میں عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو انتہائی نازک صورت حال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان عورتوں اور لڑکیوں کی سماجی زندگی میں شرکت محدود کرتے جا رہے ہیں۔ عالمی ادارے کی ہیومن رائٹس کمشنر کے مطابق یہ پیش رفت قابل مذمت ہے کہ ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں اپنی جابرانہ پالیسیوں کو بھر ایک باقاعدہ نظام کی شکل دیتے جا رہے ہیں۔