دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول کس ملک میں فروخت ہو رہا ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں سال زبردست اضافہ ہوا، اس وقت پٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ہانگ کانگ میں ہے
وہاں پٹرول کی قیمت 614 روپے 86 پیسے ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک میں اب بھی پٹرول کی قیمت
پاکستان کی نسبت زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہے جبکہ بھوٹان میں پٹرول کی قیمت 244 روپے
98 پیسے ہے،اسی طرح پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت میں پٹرول 270 روپے 18 پیسے، نیپال میں 298 روپے 59 پیسے، اٹلی میں 412 روپے 83 پیسے،
کینیڈا میں 349 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سری لنکا میں 258روپے 89 پیسے، کینیا میں 281 روپے 84 پیسے،
امریکہ میں 284 روپے 73 پیسے ہے۔انگلینڈ میں اس وقت پٹرول کی قیمت 429 روپے 25 پیسے ہے جبکہ ناروے میں 553 روپے 67 پیسے ہے۔