لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی میں صحت کے شعبہ کیلئے مجموعی طور پر 470ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جورواں مالی سال کے سے 27فیصد زیادہ ہیں۔ مجموعی بجٹ میں296ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات
اور174ارب50کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کئے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انچارج وزیر برائے خزانہ اویس لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ دور میں پی کے ایل آئی کے نام سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی بنیاد رکھی ۔ سابق دور حکومت میں اس عوام دوست منصوبے اور اس کے مسیحا صفت منتظمین پرکیا بیتی ، اس افسوسناک حقیقت سے پاکستان کا ہر فرد آگاہ ہے یہ کہانی اقربا پروری ، ذاتی عناد اورسیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔ ہمیں یہ فخر ہے کہ عوامی فلاح کے اس قومی منصوبے کا ہم دوبارہ آغاز کرنے جارہے ہیں جس کیلئے 5ارب روپے آئندہ مالی سال کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے یکم جولائی 2022سے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے سلسلے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبے بھر میں کینسر میں مبتلا غریب مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کا اعلان بھی کررہا ہوں ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی میں صحت کے شعبہ کیلئے مجموعی طور پر 470ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے