اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے کئے گئے ہیں ۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کے عشرت علی کوسیکرٹری اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے ہٹا کر ذوالفقار حیدر سیکرٹری کو انکی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔ عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ذوالفقار حیدر سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز تعینات ہیں ۔ ذوالفقار حیدر اس سے قبل وزارت پٹرولیم میں اسپیشل سیکرٹری تعینات تھے۔