عامر لیاقت کے انتقال کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کر دیا
کراچی(این این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد انکی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت منہ پر آکسیجن ماسک لگائے ہوئے اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک اسے 134 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے
جس میں عامر لیاقت حسین کے گھر کے اندرونی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے سب سے پہلے اپنا ڈرائنگ روم دکھایا پھر کچن لے گئے
اور کہا کہ میں کھانا بنانے کا بہت شوقین ہوں اور اپنا کچن میں نے تھوڑا بہت بنوایا ہے جبکہ آخر میں اپنا بیڈ روم دیکھایا۔