کیف(این این آئی)معروف ریسلر اور اداکار جان سینا نے یوکرینی پناہ گزین نوجوان کی خواہش پوری کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے اپنے ایک خاص مداح کے خواب کو اس وقت پورا کیا جب انہوں نے ڈان سنڈروم کے
شکار یوکرین کے جنگی پناہ گزین نوجوان سے ملاقات کی۔19سالہ نوجوان میشا کو نہیں معلوم تھاکہ اس کا خاندان یوکرین میں جاری روسی جنگ کی وجہ سے نیدر لینڈز میں قیام پذیر ہےاطلاعات کے مطابق میشا کی والدہ یہ کہہ کر اسے نیدر لینڈز لائی تھیں کہ وہاں تمہارے پسندیدہ ریسلر جان سینا سے ملاقات ہوسکیں گی۔جان سینا کا کہنا تھا کہ جب مجھے قوت گویائی سے محروم میشا کی والدہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نیدر لینڈز آنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ مجھ سے ملاقات کریں گے تو اس کے بعد مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے فورا اس نوجوان کی خواہش پوری کرنے کا سوچا۔اطلاعات کے مطابق 5 جون کو جان سینا کی ملاقات میشا اور اس کی والدہ سے ایمسٹرڈیم میں ہوئی جہاں ریسلر نے میشا کو گلے لگایا، تصاویر لیں اور اسے کچھ وقت کیلئے اپنا ڈبلیو ،ڈبلیو ای کا بیلٹ بھی دیا۔