ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

آبدوز سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا کواڈ کاپٹر ڈرون تیار

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اسپیئر یو اے وی نامی کمپنی نے ایک انوکھا ڈرون بنایا ہے جو سمندر کی گہرائی میں موجود آبدوز سے لانچ ہوتا ہے اور پہلے ہوا بند کیپسول میں سطح تک پہنچتا ہے اور وہاں سے پرواز کرکے آبدوز کے عملے کو فضا کی صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تمام تر خوبیوں کے باوجود آبدوز سمندر کے اوپر کی صورتحال جاننے سے قاصر رہتی ہیں جو کئی مرتبہ بہت خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔اب اسپیئر یو اے وی کمپنی نے کئی ڈرون بنائے ہیں جن میں نائنوکس 103 سب سے جدید ایجاد ہے۔ یہ آبدوز سے لانچ ہونے کے بعد 45 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور 10 کلومیٹر علاقے کی جاسوسی کرسکتا ہے۔نائنوکس 103 کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خاموش ڈرون ہے جس کے تھرمل اور بصری اشارے بھی زیادہ واضح نہیں ہوتے۔ اس میں بصری انفراریڈ سینسر کے علاوہ ہدف کی نشاندہی کرنے والا خودکار نظام بھی موجود ہے جس میں مصنوعی ذہانت اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر خفیہ بنایا گیا ہے۔اسی کمپنی نے توپ کی نال سے فائر ہونے والے ڈرون بھی بنائے ہیں جو تیزی سے باہر نکل کر کھل جاتے ہیں اور اسی دوران پرواز کرنا شروع کردیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…