برمنگھم(این این آئی)برطانوی شہربرمنگھم میں دفتر میں صرف ایک منٹ کی تاخیر پر سزا دینے والے مالک پر تنقیدکی جارہی ہے،
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم کے ایک دفتر کا متنازعہ نوٹس اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اسی دفتر کے ایک ملازم نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگا تازہ حکمنامہ پوسٹ کیا جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کی تفصیل دی گئی
اورکہاگیاکہ دفتر کے نئے قانون کے مطابق کام پر آنے کے لیے آپ کی ہر ایک منٹ کی تاخیر کے بدلے آپ کو چھ بجے کے بعد 10 منٹ اضافی کام کرنا ہوگا۔
اس نوٹس کو دیکھ کر لوگوں نے شدید تنقید کی اور اسے دفتر مالک کی اس ناانصافی پر شدید نکتہ چینی کی کیونکہ تاخیر سے دس گنا وقت کے لیے کسی کو روکے رکھنا ناانصافی ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اسے احمقانہ اور غیرقانونی بھی قرار دیا ۔