ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

یوکرینی جنگ کے پہلے100دن روس نے ایندھن برآمدات سے98ارب ڈالر کما لیے

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلسنکی(این این آئی)فن لینڈ میں قائم ایندھن اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک آزاد مرکز سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائرنے کہاہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن برآمد کرکے98ارب ڈالرکما لیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی بیشتر برآمدات یورپی یونین کے رکن ممالک کو کی گئیں۔ یورپی یونین نے یوکرین کی جنگ کے ابتدائی 100 دنوں میں روس سے ایندھن کی مجموعی برآمدات کا 61 فیصد حصہ درآمد کیا۔ واضح رہے کہ اس ایندھن کا سب سے بڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین تھا۔فن لینڈ میں قائم ایندھن اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک آزاد مرکز سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین نے 12.6 ارب یورو، جرمنی نے 12.1 ارب اور اٹلی نے 7.8 ارب کا ایندھن برآمد کیا۔تازہ رپورٹ ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب یوکرین حکومت مغربی ممالک سے روس کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی یونین نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے کا اکثریتی فیصلہ کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…