ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے وہ گرم ترین شہر جہاں درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کرگیا

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی)حالیہ گرمی کے باعث دنیا بھر میں نئے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں لیکن کچھ ایسے شہر بھی ہیں جہا ں پردرجہ حرارت اس قدر زیادہ ہوتا کہ سن کر کسی کے بھی اوسان خطا ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان شہروں میں ایران کے علاقے بندر محشر پہلے نمبر پر ہے ۔ ایران کے صوبے خورستان کا شہر بندر محشرایسا شہر ہے

جسے دنیا کا گرم ترین شہر کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہو گا اس شہر کو ریکارڈ گرم ترین ہونے کا اعزا بھی حاصل ہے ۔ اس شہر میں جولائی 2015ءمیں 74ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو معلوم ریکارڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی ایران کا شہر دشت لوط آتا ہے جہاں 2005ءمیں 70.7ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ یہ شہر ایران کے مشرقی صحرا میں واقع ہے جو کئی سالوں سے دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہو رہا ہے ۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ ہے جہا پر 2003ءمیں 69.3ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چوتھے نمبر پر چین کا شہر ژن جیانگ کے قریب واقعہ پہاڑ فلیمنگ ماؤنٹینز ہے جہاں پر 2008ءمیں 66.8ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ پانچویں نمبر پر میکسیکو کے شہر نائیکا کے قریب کرسٹلز کی ایک بڑی غار ہے جس کی گہرائی تقریباً تین سو میڑ کے قریب ہے ۔ اس کا درجہ حرات 58سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چھٹے نمبر پر لیبا کا چھوٹا قصبہ تریپولی سے 41کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں 1922میں درجہ حرات 57.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھاجبکہ یہاں پر گرمیوں میں عام درجہ حرات 48سینٹی گریڈ رہتا ہے ۔ساتویں نمبر پر امریکا کی ریاست کیلفورنیا میں واقع موت کی وادی (ڈیتھ ویلی) ہے جہا ں پر درجہ حرات 56.7ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے ۔

آٹھویں نمبر پر تیونس کا شہر کیبیلی ہے جہاں پر 1920ءسے 1933ءکے دوران درجہ حرارت 50سے 55ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 2000کے بعد یہاں پر درجہ حرات 48.5ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس فہرست میں شامل نویں نمبر پر پاکستان کا علاقہ تربت ہے

جو دنیا کےدس گرم ترین شہروں میں شامل ہو تا ہے ۔ تربت میں 2017ءمیں 53.7ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ سال 2022ء مئی میں پاکستان میں شدید گرمی کی لہر ریکارڈ ہوئی اور کئی علاقوں میں درجہ حررات 51 ڈگری تک پہنچا تھا

جبکہ جیکب آباد 14 مئی کو دنیا کا گرم ترین مقام رہا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہاں پر سورج نے سب سے زیادہ قہر جیکب آباد میں ڈھایا، جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیر آباد میں 50.5 اورموئن جو داڑو میں 50 ڈگری کو چھو گیا،اسی طرح لاڑکانہ، دادو ، سکرنڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

خیر پور میں 48.6، پڈعیدن میں 48.5، روہڑی میں 48، سکھر میں 47.5 اور مٹھی میں 46.5 جب کہ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں ہفتے کو بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہی اور درجہ حرارت 42.8 تک پہنچ گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مئی کے مہینے میں گرمی کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

2012 میں مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ گرمی 1938 میں پڑی تھی، اس برس 9 مئی کو شہر کا درجہ حرارت 47.8 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ملک میں شدید گرمی کے باعث قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اسٹروک سے بچا ئوکے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، جن کا مقصد قبل از وقت ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک ایک طبی ہنگامی صورت حال ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں فوری طور پر مریض کا درجہ حرارت کم کرنے کوشش کی جائے، متاثرہ شخص کو سایہ دار یا ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص پر ٹھنڈی پانی کی پٹیاں رکھی جائیں، اسپتال یا طبی سہولت یا ایمرجنسی سے رابطہ کیا جائے،

مریض کے پسینے کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ متاثرہ شخص میں پانی کی کمی سے بچانے اور نمکیات پورے کرنے کے لیے مشروبات دیے جائیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 15 مئی سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، تاہم شام اور رات کے وقت میں بالائی خیبر پختونخوا،

اسلام آباد، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…