لاہور(این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پا یا جبکہ عملدرآمد کیلئے دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
جس میں حکومت کی جانب سے ملک محمد احمد خان اور اپوزیشن کی طرف سے راجہ محمد بشارت شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی رواں اجلاس کے دوران ہی تمام مطالبات تسلیم کئے جانے کو یقینی بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے آزادی مارچ سے قبل،
آزادی مارچ کے دن اور بعد میں درج کئے گئے تمام مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب معافی بھی مانگیں
تاہم اپوزیشن کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ اب بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اسمبلی میں آکر اپوزیشن کے تحفظات پر اپنی وضاحت پیش کریں گے۔