اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ریلوے نے ٹرین میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کیلئے نوکری دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جانے والی نجی ٹرین بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کے عملے کے اراکین کی جانب سے ریپ کا نشانہ بننے والی
25 سالہ خاتون کو ملازمت دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔انگلش اخبار ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے متاثرہ خاتون جو دو بچوں کی والدہ ہیں، انہیں معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ محکمہ ان کے مکمل تعاون کرے گا۔ترجمان ریلوے نے وفاقی وزیر کی متاثرہ خاتون سے گفتگو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے مکمل تعاون کریں گے اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے سینیئر خاتون فوکل پرسن کا تقرر کیا ہے جو آپ معاملے پر آپ سے بات چیت کریں گی۔ دوسری جانبجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ملتان سے کراچی آنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو برآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر،
ذوہیب، عامر رضا اور عبد الحفیظ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی واپس خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ملزمان کیخلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ متاثرہ خاتون عدالت میں 2 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے۔