خیبرپختونخوا بجٹ کیلئے انوکھا نام
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے آنے والے بجٹ کو ’خود دار بجٹ‘ کا نام دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی بجٹ وائٹ پیپر پر خوددار کے لفظ کی چھپائی کرائی گئی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت مالی سال2022-23 کابجٹ آج پیر 13جون کو پیش کریگی۔صوبائی اسمبلی کااجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کیاگیا ہے۔پیر کے روز صوبائی کابینہ کااجلاس بھی ہوگا جس میں بجٹ اورفنانس بل کی منظوری دی جائیگی۔کابینہ اجلاس کی منظوری کے بعدصوبائی بجٹ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔نئے مالی سال کابجٹ صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا پیش کرینگے۔