راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 سالہ بیمار بچی کے والد کی اپیل پر علاج معالجہ کے اخراجات ادا کردئیے۔
عابد حسین نے 14 سالہ بیٹی علیشبہ عابد کے علاج کی اپیل پر آرمی چیف کے فوری اقدام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے،
عابد کے مطابق اس کی بیٹی 14 سالہ علیشبہ کے(Fanconi animia)بیماری کے علاج کے اخراجات آرمی چیف نے اپنے ذمے لے لئے،
عابد حسین کا بچی کے علاج پر خرچ ہونے والے اخراجات ادا کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب سے اظہار تشکرکیا،
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 1 سال سے علیشبہ کی بیماری کا علاج کرانے کے لئے فنڈز کی کوشش کر رہا تھا،
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے بچی کے علاج پر خرچ ہونے والے تمام اخراجات ادا کردیئے ہیں، بچی کے علاج کیلئے مدد کرنے پر آرمی چیف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔