پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مقصوڈ چپڑاسی کی موت کے کیس میں نیا موڑ کزن صغیر احمد اعوان کے اہم انکشافات

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کے کزن صغیر احمد اعوان نے کہاہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی اعوان ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل کی اپنی کوئی زبان نہیں۔

صغیر اعوان نے کہا کہ ملک مقصود اپنے کزن کے پاس رہتا تھا، پہلی بار اسے دل کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس گئے،ملک مقصود غریب آدمی تھا، میں حلفیہ کہتا ہوں ملک مقصود کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔دوسری جانب سفارتی ذرائع نے کہاہے کہ دبئی میں انتقال کر جانے والے پاکستانی ملک مقصود کی میت 11 جون کو پاکستان بھیجی جائے گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن میں میت لے جانے کی بکنگ کرادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میت کے ساتھ ملک مقصود کے کزن ملک عثمان کی بھی روانگی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملک مقصود احمد کے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق موت طبی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اسی مقصود چپراسی کا ہے جس کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں بھی استعمال ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ دبئی میں انتقال کر جانے والے ملک مقصود احمد ہی اصل میں مقصود چپڑاسی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…