اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا بل مسترد کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے پر طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا بل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی شکیلہ لقمان کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بل کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ کروائی، بل کی مخالف میں 50 اور حمایت میں 6 ووٹ ڈالے گئے۔