پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکومت سے ڈالر ایمنسٹی سکیم کے اعلان کرنے کا مطالبہ

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے ڈالر کا ریٹ ایکبار پھر 200سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قدرکم کرنے کے لئے ڈالر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا جائے، جن لوگوں

کے پاس ڈالر بلیک منی کی صورت میں ہے وہ ایک انڈیمنٹی بونڈ کے عوض بغیر کسی سود کے ایک سال کے بعد اس وقت کے ریٹ کے مطابق لوگوں کو پاکستانی روپے کی صورت میں واپس کر دیا جائے جس سے حکومت کے پاس ایک سال کے دوران اندازا10سے 15بلین ڈالر آئے گا، جمع کرائے گئے ڈالرز کے بارے میں لوگوں سے نہیں پوچھا جائے گا،حکومت کے پاس ڈالرز کا ذخیرہ آنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا، فارن ریزرو بھی بڑھ جائیں گے اور بلیک منی بھی وائٹ ہو جائے گی۔ اس سکیم سے کاروباری برادری اورحکومت کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی بحال ہو گی۔ناصر حمید خان نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود ڈالر کے ریٹ میں استحکام نہیں آ رہا لہذا ڈالر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا جائے۔اس سکیم سے ڈالر کے ریٹ میں کمی اور وائیٹ منی میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگااور معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی۔حکومت 33 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے امپورٹ بل کو نصف تک کم کرے ڈالر کی قدر پر دباؤ کم ہو۔ ناصر حمید نے کہا کہڈالر ایمنسٹی اسکیم ملکی معیشت کیلئے بہت ضروری ہے،محب وطن پاکستانی اس کام کیلئے تیار ہیں لیکن اس کام کے لئے بیلک منی کو وائٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ایمنسٹی سکیم دستاویزی معیشت کے فروغ کے لئے بہترین قدم ہے۔

سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈالرایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے

اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز،ایکسپورٹ ویئر ہاؤسز اور ایگری کلچر سیکٹر کے مراعات اور اسمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر ہوگا۔تمام ٹیکس دہندگان اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کی ترقی میں معاون بنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…