پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

روپے کا برا حال ، ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کا برا حال جبکہ امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 204 روپے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ کی طرح سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 77 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کےاختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایک سال میں پاکستان کا مجموعی قرضہ6 ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیااسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا۔ اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا۔البتہ اپریل 2022 میں مجموعی قرضہ29 کروڑ روپے کمی کے بعد 43ہزار 704ارب روپے ہو گیا۔پاکستان کا اندرونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار 913ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14 ہزار 291 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار 705ارب روپے جبکہ جون 2020میں 35ہزار 107ارب روپےتھا۔

علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے

کیونکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ

وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…