اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس لانے کے لئے پس پردہ رابطے جاری ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے واپسی کا مشروط عندیہ دیدیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق تازہ ترین رابطہ حکومت کی جانب سے خورشید شاہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک اور عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا ،
ان حکومتی رہنمائوں نے بظاہر تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں نام دینے کی درخواست کی،معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری پراسیس چلانے کے لئے قومی اسمبلی میں واپس آئے اور پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہو،
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر وں نے وزراء سے کہا کہ چیئرمین عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ،
یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش مسترد کر دی لیکن یہ عندیہ دیا کہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا آن دی ریکارڈ حکومت پہلے
الیکشن کی تاریخ دے اس کے بعد قومی اسمبلی میں واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے۔