پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نوپور شرما کا گستاخانہ بیان، اسدالدین اویسی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (این این آئی) نبی کریم ﷺکے بارے میں نامناسب تبصرے کے معاملے میں بی جے پی نے اپنی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا مگر معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہو رہا ہے۔اس حوالے سے بھارتی مسلمان رہنما اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا ہے کہ

نوپور شرما کو ان کی اس گھٹیا حرکت پر فوری گرفتار کیا جانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب ملک کے مسلمانوں کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم مودی ان کی بات نہیں سنتے لیکن باہر کے مسلمانوں کی بات سن لیتے ہیں، انہوں نے بی جے پی پر ملک کے مسلمانوں کی تذلیل کا الزام لگایا ہے۔بھارت میں رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، انہوں نے گزشتہ روز پارٹی ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اسلامی ممالک نے ہندوستانی سفیروں کو طلب کرتے ہوئے احتجاج درج کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں بے عزت ہوگیا ہے، ملک کی خارجہ پالیسی برباد ہوگئی ہے، نوپور شرما کی معطلی کافی نہیں ہے بلکہ ان کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کو پارٹی کی اعلی قیادت کی حمایت حاصل ہے، بی جے پی جان بوجھ کر اپنے ترجمانوں کو ٹی وی مباحث میں بھیجتی ہے تاکہ وہ اشتعال انگیز بیانات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کویت، قطر اور سعودی عرب جیسے ممالک نے شرما کے ان خیالات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت بیانات جاری کئے ہیں۔ قطر اور کویت نے ہندوستانی سفرا کو طلب کرتے ہوئے احتجاجی نوٹ انہیں حوالے کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…