بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہو گیا ، تاریخ سامنے آگئی

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی ائی اے نے اپنا حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا ،

پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی ،پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے ،قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی ،

بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی،پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا ۔

بیان کے مطابق پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی،

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔

وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہاکہ پی ائی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…