ا سلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ائی جی بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ائی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کو فوری اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے عبدالخلیق شیخ کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ۔ عبدالخلیق شیخ ائی بی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹفیکشن جاری کر دیا