لاہور(این این آئی) وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی ،پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر کردیا گیا،تمام ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن کے اعلان سے روک دیا گیا
۔بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری وزارت مذہنی امور کی صدارت ہونے والا اجلاس بے سود ثابت ہوا،حج فلائٹ آپریشن 8 شہروں کے بجائے 5 شہروں تک محدود کردیا گیا،
حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 سے 6 جون تک شروع ہونے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنزکو حج فلائٹ آپریشن ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ۔
حج فلائٹ آپریشن 31 مئی سے شروع ہونا تھا جواب التواء کا شکار ہوگیا،حج شیڈول کے شروع ہونے میں تاخیر اور انتظامات میں بد انتظامی کے شدید خدشات ہیں
۔پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کی انتظامیہ کی جانب سے حج پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔