جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان ایک اور منحرف رکن اسمبلی کا مستعفی ہونے کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)مسلم لیگ ن کے ایک اور منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری آج اسمبلی

رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر کو جمع کروائیں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے بھی استعفیٰ سپیکر کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…