لاہور( این این آئی)کماہاں گائوں کے نزدیک نجی سوسائٹی میں 14 سالہ بچہ سٹور مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا جس کی بعد ازاں لاش لٹکا دی گئی ،بچے کے ورثاء نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔بتایا گیا ہے کہ سٹورمالکان نے500روپے چوری کے شبہ میں14 سالہ مزمل حسین پر مبینہ طور پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی اور اس کے بعد اس کی لاش کو لٹکا دیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لامزمل کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔14 سالہ مزمل حسین پاک پتن کا رہائشی تھا۔ بچے کے ورثاء نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا تاہم پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں انصاف دیا جائے گا ۔