دمشق (این این آئی) اسرائیل نے دارلحکومت دمشق کے جنوب میں بعض ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے ۔رات گئے کی جانے والی جارحیت میں تین مقامی افرادجاں بحق جبکہ چار افرادزخمی ہوگئے،مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دارلحکومت دمشق کے جنوب میں بعض ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے ۔رات گئے کی جانے والی جارحیت میں تین مقامی افرادجاں بحق جبکہ چار افرادزخمی ہوگئے،شام کے فضائی دفاعی نظام نے اس کارروائی کا راستہ روکنے کی کوشش کی، تاہم کامیاب نہ ہو سکا۔کارروائی میں دمشق کے اطراف علاقوں کے علاوہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں شامی ساحل ، حماہ کے دیہی علاقے اور شام کے وسطی علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔اسرائیلی بم باری میں یقینی جانی نقصان کی معلومات ہیں۔ ایمبولینس کی گاڑیوں کو نشانہ بنائے گئے مقامات کی جانب تیزی سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔