اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ فرض پر قربان ہونے والی شیر دل،، افواج پاکستان کیخلاف لمبی لمبی زبانیں استعمال ،، کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انکے عزائم کو پاکستان کی نوجوان نسل اور پوری قوم مل کر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری افواج پاکستان کی بقا کی ضامن ہیں جو ملک کے دفاع اور قومی سالمیت کے
تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ،پاکستانیت کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے این ڈی یو اور پکس جیسے قومی دارواں اداروں کا کلیدی کردار قابل شتائش ہے ،جسکو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور وہاں پر کی جانے والی جغرافیائی تبدیلیاں پر اقوامِ متحدہ کی پر اسرار خاموشی اس بات کی عکاس ہے کہ یو این صرف یورپ کو جنگ سے بچانے کیلئے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو کنونشن سینٹر میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کنفلکٹ سکیورٹی اینڈ سٹڈیز (پکس) کے زیر اہتمام دو روزہ نیشنل یوتھ کنونشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ائیر چیف سہیل امان، چیئرمین پکس میجر جنرل ریٹائرڈ سعد خٹک اور مینیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ خان نے اس موقع پر نوجوانوں میں پاکستانیت کا جذبہ اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ پوری قوم اور خصوصاً نوجوان نسل متحد ہو کر جنگی بنیادوں پر میدان عمل میں نکلے کیونکہ اس کے بغیر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو حقیقت کا روپ نہیں دیا جا سکتا اور موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کی شمع خود جلانا ہوگی۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پکس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے پاکستانیت کا جذبہ اگاکر کرنے کیلئے قومی یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کرکے اپنے نوجوانوں سے مخاطب ہونا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے،پاکستانیت کا پیغام اپنی ذات سے شروع ہوکر اجتماعی قوم کے زندگی کو سنوارنے میں مددگار ہوگا. صدر مملکت نے پاکستان کی بحیثیت ایک قوم اہمیت اور مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے 7 سال کے قلیل مدت میں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کرکے اپنے سے 6 گنا بڑے دشمن کو اپنے اوقات میں رکھا،آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے،پاکستانی قوم کے جزبہ ایثار کو بیان کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک یے جس نے 40 لاکھ سے زائد مہاجرین کو 40 سال سے پناہ دی ہے ،پاکستانی قوم کے اس بڑے پن، بڑے کردار اور اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے ایثار کے جذبہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے جہاں رنگ نسل اور قومیت کی بنیاد پر دیواریں کھڑی ہو رہی ہیں، ٓاج یو این کے کردار پر بھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ
کیا انکا وجود صرف یورپی مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے یا باقی دنیا جیسے فلسطین و کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم نظر نہیں آرہے؟پاکستانی قوم نے جس طرح دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اسکی نظیر بھی دنیا میں نہیں ملتی. پاکستانی فوج کی قربانیاں اور جذبہ شہادت ایک عظیم فوج کا طرہ امتیاز ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایک ایسی عظیم اور وطن پر مر مٹنے والے بیٹے میسر ہیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
چیئرمین پکس ریٹائرڈ میجر جنرل سعد خٹک نے ادارے کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیت کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے پکس نے خیبر سے گوادر تک، اور کراچی سے گلگت اور کشمیر تک ملک گیر سطح پر تمام چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں یوتھ کنونشن منعقد کروائے اور نوجوانوں کو جذبہ حب الوطنی اور جذبہ پاکستانیت کے قائد و اقبال کے پیغام سے روشناس کرایا۔انھوں نے کہا کہ
سیاسی قائدین اپنے سیاسی وابستگی اور مفادات کو بلائے طاق رکھ کر اپنی نوجوان نسل کیلئے ایسے سوچے جیسے وہ اپنی اولاد کے بارے میں ہمہ وقت سوچتے ہیں، نوجوانوں کا ذاتیات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔سابق ائیر چیف سہیل امان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ طلباء سے بات کرنے کا موقع ہمیشہ اچھا لگا ہے، بڑوں سے جو سیکھا ہے اسے اپنی نئی نسل کو منتقل کرنے
کیموقع سے ہمیشہ فائدہ لینا چاہیے . تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جو قومیں اپنے شہیدوں اور لیڈروں کو فراموش کرتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی. پاکستان ہی ہماری تشخص ہے اور اسی سے ہماری بقا ہے، نوجوانوں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ مشکلات اور امتحان سے گھبرانا نہیں، بڑا سوچیں اور اللّٰہ پر کامل ایمان آپ کی ساری مشکلات کا واحد حل ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے پاس سب سے
بڑی طاقت خود اعتمادی کی ہونی چاہیے جب خوداعتمادی کیساتھ جذبہ حب الوطنی بھی مل جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسکی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی،جرمن رفاہی ادارے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر نیل ہیگویش نے کنونشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ انکی تنظیم ترقی پذیر ممالک میں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور دیگر حقوق کیلئے پکس جیسے اداروں کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے چونکہ یوتھ ہی
کسی قوم کی ترقی کا خاصہ ہوتی ہے اور پاکستان جیسے ملک جہاں نوجوانوں کی آبادی میں تناسب بہت ذیادہ ہے وہاں نوجوان نسل کے پوٹینشل کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہمارا ادارہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشاں ہیں، پکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ خان نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پکس کے قیام کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور پاک فوج کی
قربانیوں کو اجاگر کرنا، دہشت گردی کے واقعات کا مستند ڈیٹا مرتب کرنا ہے تاکہ کوئی بھی عناصر اس حوالے سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو روکا جا سکے اور ہمارے ادارے کے پاس 9/11 سے لیکر اج تک ہونے والے تمام واقعات کا مستند ڈیٹا موجود ہے،کنونشن کے دوران صدر مملکت اور تقریب کے شرکا کو پکس کی سالانہ کارکردگی اور جذبہ حب الوطنی اجاگر کر نے کے قومی کاز کے سلسلے میں ،، داستان پاکستان ،، کے عنوان پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس پر پکس کی پوری ٹیم کو
شاندار تالیوں کی گونج میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور دوران تقریب جناح کنونشن ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا تقریب میں اعلیٰ فوجی اورس سول حکام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی غیر ملکی سفیروں اور سینئر صحافیوں ،دانشوروں اور ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی صدر مملکت کی آمد پر انکا پرتباک استقبال بھی کیا گیا اوراس موقع پر
سکیورٹی کے بھی زبردست انتظامات کیے گئے تھے سٹیج سکرٹری کے فرائض پکس کے سربراہ عبداللہ خان نے خود انجام دیئے ۔صدر مملکت نے اس موقع پر پکس کی پوری ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا اور شرکاء تقریب میں صدر مملکت عارف علوی گل مل گئے انھوں نے سابق ائیر چیف سہیل امان ،جنرل (ر) سعد خٹک ،اور عبداللہ خان کو شاندار یوتھ کنونشن منقعد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور اپنے تعاون کا بھی بھرپور یقین دلایا۔