ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

موجودہ حکومت خود نہیں جائے گی تو نکالا جائے گا، فواد چوہدری

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، یہ لوگ خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات پیچیدہ کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کریں اور بنیادی اصلاحات پر آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر تھا جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات منعقد کرائے جاتے نادانوں کی رائے ہمیشہ چپکے رہنے کی ہوتی ہے اور اب بھی یہی ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عقل کی بات کئی دفعہ دیر سے سمجھ آتی ہے، نکالے جانے کے عمل میں معیشت کو اور نقصان پہنچا کر امپورٹڈ حکومت کس کی خدمت کرنا چاہتی ہے؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ عملی طور پر حکومت ختم ہو چکی ہے، حقیقت کا ادراک کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…