لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پرانی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں اور مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے نئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں ارکان اسمبلی کو شامل کیا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال انداز میں کام کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔