جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے شہروز کاشف 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے 20 سالہ

کوہ پیما نے صبح 6 بج کر پانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔گزشتہ دنوں شہروز کاشف کے والد نے ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…