ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

’’میاں منشاء کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف کی بات پر تقریب کشت زعفران بن گئی ، مسکراہٹیں اور قہقہے بکھر گئے

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی چاروںصوبوںمیں سلیم میموریل ہسپتال کی طرز پر منصوبوں کے قیام کیلئے معروف صنعتکار میاںمنشاء سے پانچ سے چھ ارب کے فنڈز دینے کی انتہائی دلچسپ انداز میںدرخواست سے تقریب

کشت زعفران بن گئی ۔ وزیرا عظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میاں منشاء صاحب نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے میری ان سے درخواست ہے کہ باقی صوبوںمیں بھی اسی طرز کے ہسپتال بنائیں،آپ کی پہلے بھی بہت عزت ہے اور لوگ آپ کی مزید عزت کریں گے اور آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔امید ہے آپ اس کیلئے اپنے خزانے کے منہ کھولیں گے ،آپ چپ کر کے پانچ چھ ارب نکال دیں یہ کام ہو جائے گا،میاں صاحب کے لئے یہ رقم ایک قطرہ ہے ،آپ نے پاکستان کی پہلے بھی بڑی خدمت کی ہے ،ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا کہ پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں۔وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشاء اورتقریب کے دیگر شرکاء مسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…