بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 15 کلو منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں،شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے ،چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کیلئے چاروں قل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے ،وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔عوامی مسلم لیگ کے

سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے ایبٹ آباد جلسے میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے، شانگلہ والے (شہبازشریف) اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے دوسراعوام کودے رہا ہے، شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لئے چاروں قل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے ،وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شانگلہ والے کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبوآرہی ہے اور وہ عوام کے آٹے کے لئے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے، جبکہ بنی گالہ والے نے چار سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی اور عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی چور ی کیا، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا، بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے،بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017 میں شروع کرتا ہے جو6 سال بعد 2022 میں بھی نامکمل رہتی ہے، شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے، اور بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے، کل ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اور پھر پیسے بھی مانگ لئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میں نے اتنے قتل کیے ہیں تو میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا کیس کیوں بنایا گیا، 15 کلو منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس کے افسر کو مجھ پر کیس کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا، اور جب افسر نے انکار کیا تو اے این ایف سے مینج کروایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…