اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ، ہزاروں سکھوں کی شرکت

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی،شملہ(مانیٹرنگ، این این آئی)عالمی خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے کے لیے پوری یورپی یونین سے ہزاروں سکھ اطالوی شہر بریشیا میں جمع ہوئے۔یادرہے کہ اٹلی میں آج خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی ہے جہاں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ جاری ہے

ہزاروں سکھ ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں، بھارتی پنجاب پر مشتمل علیحدہ سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا۔ دوسری جانب بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈالہرایاگیا اوربیرونی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے درج کئے گئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کو اتوار کی صبح قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کے جھنڈوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نپن جندال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دھرم شالہ کے مضافات میں واقع اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے بھی درج تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ شرپسندوں نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے بیرونی گیٹ پر پانچ سے چھ خالصتانی جھنڈے لگائے تھے اور دیوار پر خالصتان زندہ باد کے نعرے لکھے تھے۔ جھنڈوں کو ہٹا دیا گیا ہے،تحریروں کو صاف کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ پنجاب کے کچھ سیاحوں کی کارروائی ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک الرٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکھز فار جسٹس کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں نے

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شملہ میں بھندرانوالہ اور خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔اس سے قبل ہماچل پردیش نے بھنڈرانوالہ اور خالصتانی جھنڈے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی تھی جس نے سکھز فار جسٹس کو مشتعل کیا تھا۔ تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ 29 مارچ کو خالصتانی پرچم لہرائے گی لیکن سخت سکیورٹی کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…