جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا ہے، عمران خان کی وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی کوشش کرلیں، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلیں 20 لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئیگا،اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، انسان کو اللہ کو جواب دینا ہوتا ہے، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے،

(ن) لیگ کو باپ،بیٹے کے سوا کوئی نظر نہیں آتا، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بیٹھا دیا ہے، کونسی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے،شہباز شریف ڈرامے بند کریں اور قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس کریں، گندم کی قیمت خود کم ہوجائے گی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج خاص مقصد کیلئے آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں، مخالفین کہتے ہیں کہ گرمی بہت زیادہ ہے، عمران خان کی کال پر لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین جتنی مرضی کوشش کرلیں، 20 لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئین گے، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلیں،20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو عوام کے جم غفیر کا خوف ہے، میں شاندار اور جنونی استقبال پر جلسہ گاہ میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران جہاں بھی جائیں گے وہاں نعرے لگیں گے امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے، پشاور سے صرف ایک لوٹا نکلا اور اس لوٹے کو آج تک دوبارہ پشاور واپس آنے کی جرت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے منحرف ہوکر لوٹے بننے والے جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف ضمیر فروش، لوٹے، چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ لوٹے کون ہیں، اسکول جانے والے بچے بھی جانتے ہیں کہ لوٹا کیا ہوتا ہے۔سابق وزیرا عظم نے کہا کہ 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا،

20 لاکھ سے زیادہ انسانوں کا جنون ا اسلام آباد میں آنے والا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخالفین آج عوام کا جم غفیر دیکھ لیں، کوشش انسان کرتا ہے، کامیابی اللہ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بیرونی سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔پاکستان کی منتخب حکومت کو سازش کر کے ہٹایا گیا، اس سازش میں مقامی میر جعفر اور میر صادق نے ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ میں کبھی امریکا کی جنگ میں شامل

نہیں ہونا چاہتا تھا، میں امریکا کو اڈے دینے پر راضی نہیں تھا، امریکا چاہتا تھا کہ پاکستان میں پرویز مشرف جیسا حکمران ہو جو ایک فون کال پر لیٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے ہم اپنے مفادات کیوں قربان کریں، وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف تم بھکاری ہو، تم چور اور غلام ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے تمام اشیا کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں، میڈیا سے درخواست ہے

کہ عوام میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ چیزوں کے کیا ریٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم باشعور ہوچکی ہے،قوم بیدار ہوچکی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 1954 میں ایرانی حکومت گرانے کے لیے امریکا نے سازش کی اور وہاں کے میڈیا کو پیسا کھلایا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے سوموٹو لیا، رات کے 12 بجے عدالتیں کھلیں، آج جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے، کیا کسی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے، ملک کے 16 ارب روپے

چوری ہوئے اور آپ کچھ نہیں کر رہے، جب چوری کا پیسا باہر بھیجا جاتا ہے تو معیشت تباہ ہوجاتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ نہ میں تیتر ہوں، نہ بٹیر ہوں، میں تو نیوٹرل ہوں، بار بار کہتا ہوں کہ نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، جنگل میں بڑا جانور چھوٹے کو پکڑ لیتا ہے اس کو کوئی بچانے نہیں آتا، کیونکہ وہ نیوٹرل ہوتے ہیں، انسان کو اللہ کو جواب دینا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ آخرت میں جواب لے گا کہ کیا تم راہ حق پر چلے یا نہیں،

انہوں نے کہاکہ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے،وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ضمانت پر ہیں، (ن) لیگ کو باپ،بیٹے کے سوا کوئی نظر نہیں آتا، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بیٹھا دیا ہے، کونسی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ کپڑے بیچ کر گندم کی قیمت کم کریں گے، میں کہتا ہوں شہباز شریف ڈرامے بند کریں اور قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس کریں، قیمت خود کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم روس سے 20 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنا چاہتے تھے، ہم روس سے 20 فیصد کم ریٹ پر پیٹرول اور ڈیزل حاصل کرنا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…